Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) بچوں کی تربیت میں لاپرواہی شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ خاتون نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ ببیتا دیوی نے کل یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ ببیتا دیوی راجیو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن پنکج کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا 18 فروری کے دن شوہر سے جھگڑا ہوا تھا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق پنکج کمارنے ببیتا کو بچوں کی تربیت میں لاپرواہی پر ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون اسی دن گھر سے چلی گئی ۔ کل بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT