Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی اور کردار پر شک ، دو خواتین کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی اور کردار پر شک ، دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے ایک اور شوہر کی جانب سے کردار پر شک و شبہ سے دلبرداشتہ خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات بنجارہ ہلز اور ناچارم پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ وانی عرف دیویہ جو ایل این نگر یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودک

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے ایک اور شوہر کی جانب سے کردار پر شک و شبہ سے دلبرداشتہ خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات بنجارہ ہلز اور ناچارم پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ وانی عرف دیویہ جو ایل این نگر یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وانی کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور اس کا ایک تین سال کا لڑکا بھی ہے ۔ گذشتہ چند روز سے وانی کا شوہر ہر چھوٹی بات پر اسے ہراساں کر رہا تھا اور ذہنی اذیت پہونچا رہا تھا ۔ وانی کے شوہر پر زائد جہیز کے مطالبہ کا بھی الزام ہے ۔ جس سے تنگ آکر وانی نے خودکشی کرلی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 21 سالہ شراونی جو راگھویندر نگر کالونی ناچارم علاقہ کے ساکن سوامی کی بیٹی تھی ۔ اس نے کل رات اپنے مائیکے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 8 جون کے دن میاں بیوی میں پیش آئے جھگڑے کے بعد شوہر گھر سے چلاگیا تھا اور شراونی والدین کے یہاں تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شراونی کا شوہر اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور اس تعلق سے دونوں میاں بیوی کے درمیان تعلقات ناخوشگوار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT