Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) پسند سے محبت کی شادی کرنے والی خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ راجیشوری نے 10 جولائی کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ راجیشوری اور فنی کمار شادی سے پہلے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور انہوں نے 3 سال قبل اپنی پسند سے شادی کرلی تھی۔ راجیشوری چنتل بستی سیف آباد کے ساکن فنی کمار کی بیوی تھی جس کا تعلق وشاکھاپٹنم سے بتایا گیا ہے۔ شادی کے ایک سال بعد ہی سے زائد جہیز کیلئے اسے پریشان و ہراساں کیا جارہا تھا۔ تاہم ہراسانی اور پریشانی سے تنگ آ کر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT