Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب 20 سالہ اے لکشما اماں کی شادی پرشوتم سے ہوئی تھی اور وہ اپنے سسرالی مکان واقع اندرا نگر میں مقیم تھی ۔ پرشوتم نے ایک خاتون سے مبینہ ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے اور بیوی کو آئے دن مبینہ طور پر مارا کرتا تھا ۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے شوہر کے خلاف خاتون کو خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT