Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) لڑکی تولد ہونے پر شوہر کی اذیت کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں پیش آیا جہاں 29 سالہ کروسالی نامی خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے چوہے مار دواء کا استعمال کرلیا ۔ کروسالی مرلی نگر کندکور علاقہ کے ساکن کروسوامی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ روز ایک

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) لڑکی تولد ہونے پر شوہر کی اذیت کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں پیش آیا جہاں 29 سالہ کروسالی نامی خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے چوہے مار دواء کا استعمال کرلیا ۔ کروسالی مرلی نگر کندکور علاقہ کے ساکن کروسوامی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ روز ایک لڑکی کو جنم دیا تھا ۔ جو اس کیلئے اذیت کا باعث بن گئی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر بجائے خوش ہونے کے برہم تھا اور آئے دن کسی نہ کسی بات پر اپنی بیوی کو اذیت کا شکار بنارہا تھا اور لڑکی جنم دینے پر برہمی ظاہر کرتا تھا اور اس خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا ۔ لڑکی کو جنم دینے پر شوہر کی اذیت کا شکار اس مجبور بے بس خاتون نے یکم جون کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج آج وہ خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پتھر گٹھی میں قفل شکنی کی واردات
حیدرآباد 2 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے مصروف ترین علاقہ پتھر گٹی میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ دکانات میںداخل ہوکر نقد رقم اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ میر چوک پولیس کے بموجب پتھر گٹی میں واقع شو ورلڈ فٹ ویئر کی دکان میں شٹر توڑ کر داخل ہوتے ہوئے دکان میںموجود نقد رقم اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ اسی طرح شو ورلڈ سے متصل مدینہ کارپیٹس دوکان میں بھی سارقین نے نقد رقم و قیمتی کارپیٹس کا سرقہ کرلیا ۔دوکان مالکین نے سرقہ کی اطلاع پولیس کو دی اور پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ کر مقام واردات کا معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT