شوہر کی ہراسانی پر خودکشی

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے ایک اور شوہر سے ناراض ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات عنبرپیٹ اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آئے ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ تلسی جو عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن سری راملو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 18 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ تلسی کا شوہر گاڑی دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلسی کو ہراساں کر رہا تھا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 22 سالہ کویتا جو پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی علاقہ کے ساکن امباداس کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 16 اپریل کے دن خود کو آگ لگالی اور آج فوت ہوگئی ۔ وہ اپنے شوہر سے ناراض تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT