Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ خاتون شاملا جو پپل گوڑہ علاقہ کے ساکن راج شیکھر کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل رات دیر گئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کل رات میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اس جھگڑے کے بعد سمجھا جارہا ہے کہ شاملا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ہر چھوٹی بات پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ ان کی شادی 2010 ء میں ہوئی تھی اور انھیں ایک بیٹا بھی ہے۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT