Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /17 فبروری (سیاست نیوز) مائیکے سے رقم نہ لانے پر حمل ساقط کرنے شوہر کی دھمکی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ادی بٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 8 ماہ کی دلہن پارتیجائم نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ خاتون راوی رالہ علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیوی تھی ۔ اس کی شادی 8 ماہ قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد سے نشہ کی حالت میں مکان پہونچنے لگا اور نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑا کرنے لگا اور زائد جہیز کے لئے بیوی کو ہراساں کرنا اس کی عادت بن گئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون حمل سے تھی اور شوہر نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ مائیکے سے رقم نہیں لائے گی تو وہ زبردستی اس کا حمل ساقط کردے گا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT