Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی اور شک و شبہ سے دلبرداشتہ بیوی نے تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ گیتا رانی جو شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن نریندر کی بیوی تھی نے11اکٹوبر کو شاہ میر پیٹ تالاب کا رخ کیا اور پولیس کے مطابق اس خاتون نے تالاب میں چھلانگ لگادی۔ پولیس نے آج خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے۔ گیتا رانی شوہر نریندر کی مبینہ ہراسانی سے پریشان تھی، اس کے کردار پر شک و شبہ کرتے ہوئے اس کا شوہر اسے ہر وقت ہراساں و پریشاں کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT