Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون کی پھانسی لگاکر خودکشی

شوہر کے جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون کی پھانسی لگاکر خودکشی

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) شوہر سے مسلسل جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ لکشمی ساکن ایم این ریڈی نگر پیٹ بشیرآباد کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع بھیماورم سے تھا اور وہ اپنے شوہر گوپالا کرشنا کے ساتھ رہتی تھی ۔ لکشمی اور اس کے شوہر کا آئے دن معمولی باتوں پر جھگڑا ہوا کرتا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور کل رات دیر گئے اپنے شوہر کی عدم موجودگی پر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوپال کرشنا نے اپنے مکان واپس لوٹنے پر بیوی کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT