Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے شک کرنے پر خاتون کی خودکشی

شوہر کے شک کرنے پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ نریڈمیڈ میں ایک خاتون نے شوہر کے شک و شبہ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ وی راملو اماں جو نریڈمیڈ علاقہ کے ساکن مانماں کی بیوی تھی اس خاتون نے 29 مارچ کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جس کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سال کی عمر میں شک و شبہ سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ نریڈمیڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT