Monday , July 23 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ظلم کا شکار بیوی کی خودسوزی

شوہر کے ظلم کا شکار بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) شوہر کی مار پیٹ اور اذیت رسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ معین آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ معین آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ سواپنا جو معین آباد علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی نے 22 نومبر کو مبینہ طور پر جسم پر تیل ڈال کر آگ لگالی جو مبینہ طور پر علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ سواپنا شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ اس کا شوہر نشہ کی حالت میں گھر پہنچ کر سواپنا کو مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا اور بیوی پر ظلم کرنا اس کی عادت ہوگئی تھی جس سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT