Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے لاپتہ ہونے پر بیوی کی خودکشی

شوہر کے لاپتہ ہونے پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز)دوسرے شوہر کے اچانک لاپتہ ہوجانے سے دلبرداشتہ خاتون نے خود سوزی کرلی۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 22 سالہ پشپانے4 اکٹوبر کو خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی جو پیشہ سے گھریلو ملازمہ بتائی گئی ہے۔ 6 سال قبل اس کی شادی گوپی نامی شخص سے ہوئی تھی جس نے شادی کے ایک سال بعد پشپا سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ پشپا اس دوران والد کے گھر آگئی تھی اور اس دوران گزشتہ 3 سال سے لکشمی چاری نامی شخص سے اس کی دوستی ہوگئی اور دونوں میں تعلقات پیدا ہوگئے ۔ پشپا کی ضد سے چاری نے یادگیری گٹہ میں شادی کیا تھا اور اس بات کا علم چاری کے گھر والوں کو نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی اقدام سے ایک ہفتہ قبل اچانک چاری لاپتہ ہوگیا اور رابطہ میں نہیں تھا۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے خود سوزی کرلی۔ پولیس مشیرآباد مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT