Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ناجائز تعلقات سے پریشان خاتون کی خودکشی

شوہر کے ناجائز تعلقات سے پریشان خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) شوہر کے ناجائز تعلقات سے پریشان اور ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ خاتون سنیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنیتا چنتل بستی علاقہ کے ساکن سائیلو کی بیوی تھی دونوں نے سال 2014 میں اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے میاں بیوی میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنیتا کو اس بات کا علم ہوگیا تھا کہ اس کے شوہر کے کسی اجنبی خاتون سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے اور اس بات کی وضاحت پر شوہراس خاتون کی مارپیٹ کا شکار بنارہا تھا ۔ گذشتہ روز خاتون کے شوہر نے اسے شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT