شوہر کے ناجائز تعلقات پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے ناجائز تعلقات کا پتہ چلنے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سریشا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جس کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی ۔ جس نے بورا بنڈہ کے علاقہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کے اوپر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریشا لنگم پلی عل

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے ناجائز تعلقات کا پتہ چلنے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سریشا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جس کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی ۔ جس نے بورا بنڈہ کے علاقہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کے اوپر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریشا لنگم پلی علاقہ کے ساکن منوج کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 9 اپریل 2014 کے دن ہوئی تھی ۔ کل اچانک سریشا اپنے مکان سے چلی گئی اور واپس نہیں آئی ۔ اس خاتون کی نعش کو ریلوے پولیس نے بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے برآمد کرلیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق منوج کے ایک خاتون سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے اور اس بات کا علم سریشا کو ہوا تھا بلکہ اس خاتون نے اپنے شوہر کو اس خاتون کے ساتھ مشتبہ حالت میں دیکھ لیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT