Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / شوہر کے کاندھے پر نعش منتقلی کے واقعہ پر رپورٹ کی طلبی

شوہر کے کاندھے پر نعش منتقلی کے واقعہ پر رپورٹ کی طلبی

بھوبھانیشور۔/26اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) میڈیا میں شائع ان رپورٹس پر کہ ایک قبائیلی شخص اپنی بیوی کی نعش آخری رسومات ادا کرنے کیلئے کاندھے پر لے جارہا تھا، از خود کارروائی کرتے ہوئے اڈیشہ حقوق انسانی کمیشن نے آج کلکٹر اور چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کالا ہنڈی کو ہدایت دی ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرکے اندرون دو ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔ کمیشن کے کارگذار صدر نشین جسٹس بی کے مصرا نے کیس کی آئندہ سماعت کیلئے 15ستمبر تاریخ مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT