Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل،ٹفن کی عدم فراہمی پر بچوں کی گھر آمد پر ماں کی نعش

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل،ٹفن کی عدم فراہمی پر بچوں کی گھر آمد پر ماں کی نعش

حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) ہر روز اسکول ٹفن لانے والی والدہ اسکول نہیں پہونچی تو دو کمسن لڑکیاں ماں کی فکر میں گھر پہونچ گئیں جہاں ان کے باپ نے ماں کا بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی ۔ روتے بلبلاتے یہ کمسن لڑکیاں چیخ چیخ کر پڑوسیوں کو آواز دے رہے تھے کہ کوئی انہیں سمجھائے کہ آخر یہ ماجرہ کیا ہے ۔ ملک پیٹ علاقہ میں قتل اور خودکشی کی واردات پیش آئی ۔ جہاں 42 سالہ سبھاش ریڈی نے اپنی بیوی 35 سالہ شوبھا کا قتل کرنے کے بعد خود پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ خاندانی تنازعہ اور اصل وجہ معاشی کمزوری اس اقدام کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر ملک پیٹ مسٹر رمیش نے بتایا کہ آج صبح کے اوقات سبھاش ریڈی نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ ان کی دو لڑکیوں کو اسکول روانہ کرنے کے بعد میاں بیوی گھر میںتنہا تھے ۔ اس دوران شوہر نے بیوی کا قتل کردیا اور خود بھی خودکشی کرلی ۔ یہ خاندان ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ منڈل سے تعلق رکھتا ہے ۔ ملک پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT