Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

یلاریڈی 4 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری میں سرورپور سے تعلق رکھنے والے موگلیا پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر ستیہ نارائینا نے بتایاکہ بانسواڑہ منڈل کے تیماجی پیٹ سے تعلق رکھنے والے کاشی رام کی بیٹی رینوکا سے سرورپور کے موگلیا کے ساتھ 12 سال قبل شادی انجام پائی تھی ۔ گذشتہ ماہ 26 جنوری کو بیوی رینوکا سے جھگڑا کر کے موگلیا نے اس کا گلہ دبایا۔ غصہ میں کیا گیا یہ حملہ میں بیوی فوت تو نہ ہوئی لیکن اس کی صحت متاثر ہوئی جس پر رشتہ داروں نے رینوکا کو گھر لے گئے لیکن اس کی صحت پھر خراب ہونے پر اسے نظام آباد کے ایک خانگی دواخانہ کو لیجایا گیا ۔ لیکن یہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی اور فوت ہوگئی ۔ متوفی کے باپ کاشی رام کو شکایت پر سدا شیونگر سرکل انسپکٹر مسٹر ناگرا جو نے منڈل گندھار کے سب انسپکٹر مسٹر ستیہ نارائنا کے ساتھ مل کر نظام آباد میں نعش کا معائنہ کیا اور پنچنامہ کیا ۔ موگلیا شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس مزید تحقیقات کا آغاز کرچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT