Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) سرورنگر کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس سرور نگر کے مطابق 28 سالہ شاھنکی بائی جو پیشہ سے مزدور پی اینڈ ٹی کالونی علاقہ ساکن شنکر کی بیوی تھی، کل رات اپنے شوہر کے حملہ میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ شنکر نے اپنی بیوی شاھنکی بائی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ سمجھا جاتا ہیکہ کل رات 8 تا 9 بجے کے درمیان پیش آیا۔ قتل سے قبل میاں بیوی میں بحث وتکرار ہوئی اور جھگڑے کے بعد یہ واقعہ پیش ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی اکثر جھگڑتے تھے جس میں شوہر کی زیادتی بتائی گئی ہے۔ پولیس سرورنگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT