Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : اپل کے علاقہ میں ایک خاتون کا اس کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ریتو سرین اپنے شوہر سمین کے حملہ میں مبینہ طور پر فوت ہوگئی ۔ رینو اور سمین اندرا نگر کالونی رمنتا پور میں رہتے تھے ۔ 2 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ اور ان کا 5 ماہ کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل را

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : اپل کے علاقہ میں ایک خاتون کا اس کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ریتو سرین اپنے شوہر سمین کے حملہ میں مبینہ طور پر فوت ہوگئی ۔ رینو اور سمین اندرا نگر کالونی رمنتا پور میں رہتے تھے ۔ 2 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ اور ان کا 5 ماہ کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا ۔ اور آج صبح ریتو مردہ پائی گئی ۔ ریتو کے گلے پر نشانات اور اس کے رشتہ داروں کے الزامات کی بنیاد پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سمین اور ریتو نے اپنی پسند سے شادی کی تھی جو جھارکھنڈ ریاست کے متوطن بتائے گئے ہیں ۔ رینو پیشہ سے پائلٹ بتائی گئی ہے ۔ جس نے شادی کے بعد ملازمت چھوڑی تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کے لیے بھی ہراساں کیا جارہاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT