Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ /6 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں اور بحث و تکرار سے تنگ آکر ایک شخص مبینہ طور پر بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔جہاں 32 سالہ کلپنا اپنے شوہر کے مشتبہ حملہ میں فوت ہوگئی ۔ منجی ریلولہ علاقہ کے ساکن نگیش اور کلپنا اپنے بچوں کے ساتھ رہتے تھے ۔ انسپکٹر نارسنگی رمنا گوڑ کے مطابق کلپنا کی موت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کے بچے اسکول سے واپس لوٹے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر معمولی بات پر میاں بیوی جھگڑا کرتے تھے اور ان جھگڑوں سے نگیش تنگ آچکا تھا جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور تھا ۔ کل جھگڑے کے بعد نگیش نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو مارا اور گھر سے چلاگیا ۔ کلپنا اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے بعد مکان میں اکیلی تھی اور پولیس سمجھتی ہے کہ نگیش دوبارہ مکان آیا اور اس نے گلا گھونٹ کر اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT