Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں نذر آتش بیوی کی موت

شوہر کے ہاتھوں نذر آتش بیوی کی موت

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر کو دھمکانے کی کوشش میں خاتون جھلس کر فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ ببیتا جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون نے جو حالیہ دنوں شوہر کے قاتلانہ حملہ میں بچ گئی تھی 3 ستمبر کے کو اپنے جسم پر کیروسن ڈال لیا اور شوہر کو دھمکانے کی کوشش کرنے لگی تاہم مبینہ ظالم شوہر نے موقع کا فائدہ اٹھاکر بیوی کو آگ لگادی جس میں جھلس کر خاتون فوت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT