Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں نذر آتش بیوی کی موت

شوہر کے ہاتھوں نذر آتش بیوی کی موت

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) پیسوں کا مطالبہ پورا نہ کرنا ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گیا جو اپنے بے رحم شوہر کے ہاتھوں زندہ جلا دی گئی ۔ یہ افسوسناک واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ زینت یاسمین عرف پریم کماری جو یادو بستی کے ساکن قادر ولی کی بیوی تھی اپنے ظالم شوہر کے ہاتھوں زندہ جلا دی گئی۔ قادر ولی نے کل اپنی بیوی

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) پیسوں کا مطالبہ پورا نہ کرنا ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گیا جو اپنے بے رحم شوہر کے ہاتھوں زندہ جلا دی گئی ۔ یہ افسوسناک واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ زینت یاسمین عرف پریم کماری جو یادو بستی کے ساکن قادر ولی کی بیوی تھی اپنے ظالم شوہر کے ہاتھوں زندہ جلا دی گئی۔ قادر ولی نے کل اپنی بیوی سے پیسے مانگے تھے لیکن زینت نے اسے پیسے نہیں دیئے۔ اس دوران دونوں میں بحث تکرار ہوئی اور قادر ولی نے برہمی کے عالم میںزینت کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور کیروسین ڈال کر آگ لگادی جو کل رات دیر گئے ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT