Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / شِکھردھون کا بولنگ ایکشن مشکوک: آئی سی سی

شِکھردھون کا بولنگ ایکشن مشکوک: آئی سی سی

دوبئی ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ہندوستان کے شِکھردھون کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا۔ ہندوستانی اوپنردھون جز وقتی بولر ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹسٹ سیریز کے آخری میچ میں جب انھیں کپتان ویراٹ کوہلی نے بولنگ کا موقع دیا تو انھوں نے 3اوورز پھینکے۔ اُن کی اس بولنگ کے بعد اُن کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق دھون کو 14 دن کے اندر اپنے ایکشن کا ٹسٹ کروانا ہوگا۔ دھون کو دہلی ٹسٹ کے آخری روز اس وقت بولنگ کے لئے طلب کیا گیاجب جنوبی افریقہ کے بلے باز ہندوستانی اسپنروں کے سامنے اپنی سست کارکردگی کے ساتھ ڈٹ گئے تھے ۔ تاہم جنوبی افریقہ کو اس میچ میںآخرکار 337 رنز سے شکست ہوئی ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دھون کے بولنگ ایکشن کا قواعد کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ تاہم دھون کو ٹسٹ کے نتائج آنے تک کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ دھون اب تک 19 ٹسٹ میچز کھیل چکے ہیں ۔

 

ینگ ڈائناموز کلب کا سلور جوبلی پر
دو روزہ فٹبال ٹورنمنٹ
حیدرآباد ، 9 ڈسمبر (پریس نوٹ) ینگ ڈائناموز کلب، ای سی آئی ایل X روڈز اپنی سلور جوبلی تقاریب منارہا ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ فٹبال اسوسی ایشن کی سرپرستی میں فائیو اے سائیڈ پرائز منی فٹبال ٹورنمنٹ کا انعقاد 25 اور 26 ڈسمبر کو ای سی آئی ایل اسپورٹس کامپلکس فٹبال گراؤنڈ پر عمل میں لایا جارہا ہے۔ کلب سکریٹری ڈاکٹر رنجیو چنڈیل کے مطابق اس ٹورنمنٹ کے تحت ساگی کلیان میموریل اور واسن میموریل ٹروفیاں دی جائیں گی۔ نیز ونرز کو 20,000 روپئے حاصل ہوں گے جبکہ دوسرے اور تیسرے مقام والوں کو بھی انعامی رقم ملے گی۔مزید تفصیلات کیلئے ٹی گریدھر گوڑ (9948905505) یا شیو پاپا راؤ (9849333477) سے رابطہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT