Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / شٹ ڈاؤن جلد ختم ہوگا : ری پبلکن سینیٹر

شٹ ڈاؤن جلد ختم ہوگا : ری پبلکن سینیٹر

واشنگٹن، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایریزونا سے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ جیف فلیک نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے لیڈرز حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لئے جلد سے جلد کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچیں گے ۔مسٹرفلیک نے صحافیوں سے کہا کہ انہیں کچھ بہتری ہونے کے اشارے مل رہے ہیں کیونکہ ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ چیک شومر اور ریپبلکن ممبر پارلیمنٹ مک مکنیل ایک قرارداد پر کام کر رہے ہیں۔ امریکہ میں سرکاری اخراجات کو لے کر ایک اہم اقتصادی بل کو پارلیمنٹ میں منظوری نہیں ملنے کی وجہ وہاں حکومت کو شٹ ڈاؤن کرنا پڑا ہے ۔کام کاج بندہونے کی وجہ سے کئی سرکاری محکمہ بند کرنے پڑ سکتے ہیں اور لاکھوں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے گھر بیٹھنا پڑ سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT