Thursday , April 19 2018
Home / دنیا / شٹ ڈاؤن سے بچنے امریکی سینیٹ کا دو سالہ بجٹ معاہدہ

شٹ ڈاؤن سے بچنے امریکی سینیٹ کا دو سالہ بجٹ معاہدہ

واشنگٹن ۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ نے آج ایک ایسا فیصلہ کیا جو شاذونادر ہی کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک میں حالیہ شٹ ڈاؤن کا اعادہ نہ ہوتے ہوئے فوجی اور ڈومیسٹک پروگرامس کے مصارف 300 بلین ڈالرس کئے جائیں گے اور اس طرح اس بجٹ معاہدہ کی وجہ سے حکومت کے ایک اور ’’شٹ ڈاؤن‘‘ کو ٹالا جاسکے گا۔ اس معاہدہ کی خصوصیت یہ ہیکہ اسے سینیٹ کے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن قائدین کی تائید حاصل ہے جس کا وائیٹ ہاؤس نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔ اسٹیٹ اکثریتی قائد مشن میک کونیل اور سینیٹ کے اقلیتی قائد چارلس شومر نے ایوان نمائندگان میں مذکورہ بجٹ معاہدہ کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT