Monday , December 18 2017
Home / انتقال نام / شکاگو امریکہ میں انتقال

شکاگو امریکہ میں انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : شکاگو کے ممتاز ڈینٹل سرجن و صدر شکاگو ڈینٹل ڈاکٹرس اسوسی ایشن ڈاکٹر مظفر مرزا کے والد جناب مرزا مرتضیٰ علی بیگ ( گورے ماموں ) سابق سب رجسٹرار محکمہ امداد باہمی کا 13 دسمبر کی صبح ان کے مکان واقع شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم گذشتہ تیس سال سے شکاگو میں مقیم تھے اور مقامی سماجی ، علمی اور مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شکاگو میں مقیم ہیں ۔ نماز جنازہ اسلامک فاونڈیشن ، ولا پارک میں ادا کی گئی اور تدفین کلارنڈون ہلس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے مرحوم کے بھائی مرزا محمود علی بیگ سے 9959441379 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج محمد عبدالحفیظ ( عرف ) خواجہ پاشاہ ولد جناب محمد عبداللطیف مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ 13 دسمبر کو بعد عشاء نماز جنازہ مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد فلک نما قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 15 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9160008448 ۔ 9885678658 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محترمہ سیدہ اعجاز فاطمہ عاقلہ بنت مولوی سید محمد صادق نجفی مرحوم زوجہ جناب سید اصغر علی خاں حال مقیم ( کویت ) کا مختصر علالت کے بعد آج شام انتقال ہوگیا ۔ میت ان کے مکان واقع دریچہ ماتا سے صبح 9 بجے اٹھائی جائے گی ۔ اور 11-30 بجے الاوہ سرطوق مبارک میں نماز جنازہ ہوگی ۔ مجلس زیارت 17 دسمبر کو 11 بجے دن بیت القائم حویلی قدیم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848374643 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد ایوب علی صابر ( ورنگلی ) ولد محمد محبوب علی صاحب مرحوم اڈمنسٹریٹیو آفیسر فائر سرویس ساکن بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ کا 14 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد اشرفی ، قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان بغدادی صاحب لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9700133360 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT