Monday , July 23 2018
Home / Top Stories / شکاگو ‘ فائرنگ میں حیدرآبادی نوجوان زخمی

شکاگو ‘ فائرنگ میں حیدرآبادی نوجوان زخمی

گھر میں داخلہ سے قبل نامعلوم بندوق بردار نے گولی چلادی
حیدرآباد ۔10 ڈسمبر ( سیاست نیوز) شکاگو میں نامعلوم بندوق بردار نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان محمداکبر پر فائرنگ کرکے ان کو شدید زخمی کر دیا ۔ اکبر نے چھ سال قبل اعلی تعلیم کی غرض سے امریکہ گئے تھے جہاں انہوں نے ایم ایس (کمپیوٹر سائنس ) میں داخلہ لیا ۔خاندانی ذرائع کے بموجب 30 سالہ محمد اکبر ولد محمد یوسف پر جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے شکاگو کے البنی پارک کے مضافاتی علاقہ میں نامعلوم بندوق بردار نے اس وقت فائرنگ کر دی جب اکبر اپنی گاڑی کی پارکنگ سے مکان میں داخل ہو رہا تھا ۔ بندوق بردار نے نوجوان کے گال پر قریبی فاصلہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور مقامی افراد نے انہیں دواخانہ منتقل کیا جہاں پر وہ زیر علاج ہے ۔ زخمی نوجوان کے والد محمد یوسف نے وزیر داخلہ این نرسمہاریڈی سے ملاقات کرکے انہیں اور انکے افراد خاندان کو امریکی ویزا کے حصول میں مدد کرنے اور حکومت کی جانب سے ویزا کی کارروائی میں مدد کی اپیل کی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اکبر کے افراد خاندان کو امریکی ویزا کیلئے مرکزی وزارت خارجہ کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے اور اندرون دو دن ایمرجنسی ویزا فراہم کئے جانے کی امید ہے ۔ محمد اکبر پر نامعلوم بندوق بردار کی جانب سے فائرنگ کئے جانے کے اندرون 24 گھنٹے زخمی نوجوان اور اس کی بیوی کہکشاں کو آج شام لڑکا تولد ہوا اور اس کا نام محمد اظہر رکھا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT