Thursday , September 20 2018
Home / انتقال نام / شکاگو میں انتقال

شکاگو میں انتقال

شکاگو (امریکہ) 29 اکٹوبر (ای میل) اُردو کے مشہور شاعر و ادیب، پاسبان ادب، ڈاکٹر خورشید خضرؔ کا مختصر علالت کے بعد 28 اکٹوبر کو شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسلامک فاؤنڈیشن ولا پارک اور تدفین آرلنگٹن سمیٹری ELM HURST میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں، تین لڑکے شکاگو میں ہیں۔ موصوف نے نظامیہ طبی کالج سے بی

شکاگو (امریکہ) 29 اکٹوبر (ای میل) اُردو کے مشہور شاعر و ادیب، پاسبان ادب، ڈاکٹر خورشید خضرؔ کا مختصر علالت کے بعد 28 اکٹوبر کو شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسلامک فاؤنڈیشن ولا پارک اور تدفین آرلنگٹن سمیٹری ELM HURST میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں، تین لڑکے شکاگو میں ہیں۔ موصوف نے نظامیہ طبی کالج سے بی یو ایم ایس کی ڈگری اور گاندھی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔ مرحوم شکاگو کے ادبی حلقوں میں ایک مقبول شخصیت تھے۔ جناب مجتبیٰ حسین نے ڈاکٹر خورشید خضر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ تحتانوی مدرسہ میں ان کے ہم جماعت تھے۔ اس مخلص ہمدم دیرینہ کا گذر جانا نہ صرف ایک شخصی سانحہ ہے بلکہ ہمارے ادب کا بھی نقصان ہے۔

انتقال
حیدرآباد 29 اکٹوبر (ڑاست) محترمہ خیرالنساء اہلیہ جناب مرزا علی رضا بیگ سابق ملازم دہران ایرپورٹ سعودی عرب دختر مولوی سجاد علی مرحوم کا 27 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب 30 اکٹوبر بروز جمعہ عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا میر محمد علی مقیم ایران مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات سل نمبر 9160010235 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT