Wednesday , December 19 2018

شکاگو میں مقیم ہندوستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کی ستائش

امریکہ ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے شکاگو میں مقیم ہندوستانیوں کے جذبہ حب الوطنی و تعمیر قوم کی ستائش کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ مستقبل میں جب کبھی وہ امریکہ کا دورہ کریںگے شکاگو ان کے پروگرام میں شامل رہے گا۔ اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ڈاکٹر سبرامنیم جئے شنکر کی جا

امریکہ ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے شکاگو میں مقیم ہندوستانیوں کے جذبہ حب الوطنی و تعمیر قوم کی ستائش کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ مستقبل میں جب کبھی وہ امریکہ کا دورہ کریںگے شکاگو ان کے پروگرام میں شامل رہے گا۔ اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ڈاکٹر سبرامنیم جئے شنکر کی جانب سے ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں قونصل جنرل ڈاکٹر اوصاف سعید سے بات چیت کے دوران مسٹر نریندر مودی نے ایلینائس بالخصوص شکاگو میں مقیم گجراتی اور حیدرآبادی عوام سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر اوصاف سعید کے اختیار میں 9 ریاستیں ‘ ایلینائس، انڈیانا، لووا، مشیگن ، منیسوٹا ، مسوری، نارتھ ڈکوٹا، سائوتھ ڈکوٹا، وس کونسن ہیں‘ جن سے ہندوستان کے درمیان 2014ء میں 3.77 بلین ڈالرس کی باہمی تجارت ہوئی ہے۔ڈاکٹر اوصاف سعید نے جو قونصل جنرل شکاگو کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں بتایا کہ اگریکلچر انرجی، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور ہیلتھ کیئر ایسے شعبے جات ہیں جس میں سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT