Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شکاگو میں ڈرامہ ’ اسپیسیس ‘ کی پیشکش

شکاگو میں ڈرامہ ’ اسپیسیس ‘ کی پیشکش

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( فیاکس ) : ڈائرکٹر ۔ ایکٹر ، پدما شری ایوارڈ یافتہ محمد علی بیگ اور قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کی جانب سے ان کے دونوں مشہور ڈراموں ’ اسپیسیس ‘ اور بین الاقوامی سطح پر مشہور تاریخی ڈرامہ ’ قلی دلوں کا شہزادہ ‘ کی بھی امریکہ میں پیشکشی کے سلسلہ میں ان ڈراموں کو پہلے 15 مئی کو شکاگو میں ایڈیسن کے مقام پر پیش کیا گیا جس میں سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ دراصل ان ڈراموں کو دیکھنے کے لیے لوگ واشنگٹن ، اور کیلوفورنیا جیسے مقامات سے شکاگو آرہے ہیں ۔ امریکہ کے اس ٹور میں رشمی سیتھ ، وجئے پرساد ، شلیجہ ریڈی اور اوم سیتھ مسٹر بیگ کے ساتھ ہیں ۔ ڈرامہ اسپیسیس ایک حیدرآبادی حویلی میں کشمکش کی کہانی ہے ۔ اسپیسیس کو گذشتہ سال لندن اور استنبول میں پیش کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد سے اس ڈرامہ کو چھ گلوبل سٹیز میں پیش کیا گیا ۔ جسے سامعین نے بہت پسند کیا ۔ اس ڈرامہ کو محمد علی بیگ اور نور بیگ نے تحریر کیا ہے اور اسے بیگم رضیہ بیگ نے پروڈیوس کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT