Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شکرکارخانوں کے مالکین کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

شکرکارخانوں کے مالکین کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

گلبرگہ۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر کوآپریشن ایچ ایس مہادیو پرساد نے ریاست میں شکر کے کارخانوں کو متنبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کو واجب الادا رقم اگر فوری طور پر ادا نہیں کی گئی تو ان کارخانوں میں جمع شکر کے ذخائر کو ضبط کرلیا جائے گا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کارخانوں سے جو شکر

گلبرگہ۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر کوآپریشن ایچ ایس مہادیو پرساد نے ریاست میں شکر کے کارخانوں کو متنبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کو واجب الادا رقم اگر فوری طور پر ادا نہیں کی گئی تو ان کارخانوں میں جمع شکر کے ذخائر کو ضبط کرلیا جائے گا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کارخانوں سے جو شکر ضبط کی جائے گی ‘ یہ ذخیرہ مرکزی حکومت کو فروخت کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیئے کہ فی ٹن گنا کے عوض تین تا چار سو روپیوں کی تائیدی قیمت ادا کرنے کا فیصلہ کرے ‘ تاکہ کاشتکاروں کی امداد کی جاسکے ۔ 2013-14ء سے اب تک شکر کے کارخانوں کی طرف سے کاشتکاروں کو واجب الادا 900کروڑ روپیوں کی رقم ادا نہیں کی گئی جبکہ اس سال یہ رقم بڑھ کر 3343 کروڑ روپئے ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکر کے کارخانوں میں 35لاکھ ٹن شکر بغیر فروخت کئے ذحیرہ اندوزی کی گئی ہے جس کی لاگت دس ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ ہے ۔ حکومت اسی شکر کو ضبط کر کے اس سے کسانوں کے بقایا جات ادا کرنے کوشش کرے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT