Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شکست پر افسوس ہوا لیکن مایوسی نہیں

شکست پر افسوس ہوا لیکن مایوسی نہیں

ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں پوری طاقت سے واپسی : روی شاستری
کولکتہ ۔ 9 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائرکٹر روی شاستری نے کہاہے کہ ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی شکست سے افسوس ضرور ہوا ہے لیکن حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں ۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی اتوار سے شروع ہونے والی سیریز میں ہندوستانی ٹیم پوری طاقت کے ساتھ واپس آئے گی ۔ ٹی۔20 میں ہوئی ناکامی آئندہ سال کی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ۔20سیریز میں ہندوستان کیلئے تجربہ ثابت ہوگی ۔ واضح رہے کہ کرکٹ میدان پر نمی کے سبب ان دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ رات تیسرا اور آخری میچ ایک گیند بھی ڈالے بغیر منسوخ کردیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں جنوبی افریقہ نے صفر کے مقابلے دو سے یہ سیریز جیت لیا تھا ۔ روی شاستری نے کہاکہ ’’کھیل کے نتیجہ پر کسی بھی دوسروں کی طرح مجھے بھی سخت افسوس ہوا ہے ۔ ہم نے کامیابی کیلئے کھیلا تھا لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس (شکست ) سے میری نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ اس سے مجھے بہت کچھ سبق ملا ہے ‘‘ ۔ شاستری نے مزید کہا کہ ’’پہلا میچ جیت سے بہت قریب پہونچ چکا تھا ۔ دوسرا کھیل ہم نے اچھا نہیں کھیلا ۔ میں کوئی حیلہ بہانہ بیان کرنا نہیں چاہتا ۔ ایک یونٹ کے طورپر اس دو رخی سیریز میں ہم نے بہت ہی کم ٹی ۔ 20 کھیل کھیلا ہے ‘‘ ۔ انھوں نے کہا کہ ناکامی سے ٹیم کو ایک اچھا سبق حاصل ہوا ہے جو آئندہ مقابلوں کیلئے ایک اہم تجربہ ثابت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT