Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / شکست پر حالات کا بہانہ درست نہیں: انضمام

شکست پر حالات کا بہانہ درست نہیں: انضمام

لاہور ۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم بہت برا کھیلی اور اس بدترین شکست پر موسم اور وکٹوں کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز اور مسلسل تیسری شکست پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف پاکستانی ٹیم برا کھیلی، نیوزی لینڈ کی وکٹیں مختلف ضرور ہیں لیکن اس کو جواز بنانا درست نہیں، ابھی سیریز کے 2 مزید میچ باقی ہیں اس لئے کوئی بیان دے کر اپنے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا، سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔شکست کی ذمہ داری لینے کے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجئے گا بلکہ میں خود اپنی ذمہ داری قبول کرلوں گا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی ڈگر پر ہیں اور تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT