Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / شکست پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ، پی سی بی کا ردعمل

شکست پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ، پی سی بی کا ردعمل

کراچی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں ونڈے سیریز میں وائٹ واش کے پیش نظر گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔ پی سی بی چیرمین شہریار خان نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ انھیں ٹیم کی پرفارمنس پر بہت مایوسی ہوئی ہے لیکن بورڈ جلدبازی میں کوئی اقدامات کرنے والا نہیں ہے۔ ’’ہم اس ٹور کے اختتام کا انتظار کریں گے

کراچی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں ونڈے سیریز میں وائٹ واش کے پیش نظر گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔ پی سی بی چیرمین شہریار خان نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ انھیں ٹیم کی پرفارمنس پر بہت مایوسی ہوئی ہے لیکن بورڈ جلدبازی میں کوئی اقدامات کرنے والا نہیں ہے۔ ’’ہم اس ٹور کے اختتام کا انتظار کریں گے اور پھر تمام عوامل کا جامع انداز میں جائزہ لیں گے۔‘‘ چیرمین نے کہا کہ پاکستان میں تمام کرکٹ شائقین کی طرح انھیں بھی بنگلہ دیش میں او ڈی آئی وائٹ واش پر کافی مایوس ہوئی ہے۔ کئی کھلاڑی زخمی ہوکر ٹور سے باہر ہوجانے کے تناظر میں انھوں نے کہا کہ ہمیں خاص طور پر فٹنس اور فیلڈنگ کے مسائل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ او ڈی آئی ریٹنگ کی بہتری کیلئے کچھ کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT