Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / شکست کیلئے کوئی ایک فرد ذمہ دار نہیں :بی جے پی

شکست کیلئے کوئی ایک فرد ذمہ دار نہیں :بی جے پی

نئی دہلی ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے اپنی قیادت پر کسی طرح کے حملوں سے تحفظ کے طورپر بہارا سمبلی انتخابات میں پارٹی صفایہ کیلئے کسی ایک کو ذمہ دار قرار دینے سے انکار کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان تنقیدوں کو بھی مسترد کردیا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا تحفظات کے بارے میں تبصرہ شکست کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دوسرے دن بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امیت شاہ کے علاوہ دیگر سرکارقائدین شریک تھے ۔ پارٹی نے اعتراف کیا کہ عظیم تر اتحاد نے جس طرح کی سماجی صف بندی کی تھی وہ این ڈی اے سے کہیں بڑی رہی اور اُس کا یہ تجزیہ بھی غلط ثابت ہوا کہ جنتادل (یو ) ، آر جے ڈی اور کانگریس کو ووٹ منتقل نہیں ہوںگے ۔ جہاں تک جوابدہی کا تعلق ہے پارٹی اجتماعی طورپر کامیابی حاصل کرتی ہے اور اجتماعی شکست سے دوچار ہوتی ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اس شرمناک شکست کیلئے کسے جوابدہ بنایا جائے گا اور کیا کارروائی کی جائے گی ۔ انھوں نے کہاکہ کامیابی اور شکست کیلئے پارٹی اجتماعی طورپر ذمہ دار ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT