Thursday , December 13 2018

شکست کی وجہ ناقص ڈومیسٹک سسٹم : عمران خان

اسلام آباد، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کی بنگلہ دیش کے مقابل شکست کی وجہ ملک میں موجود ناقص ڈومیسٹک سسٹم کو قرار دے دیا۔ پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم نے پوری سیریز میں کھیل کے تینوں شعبوں

اسلام آباد، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کی بنگلہ دیش کے مقابل شکست کی وجہ ملک میں موجود ناقص ڈومیسٹک سسٹم کو قرار دے دیا۔ پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم نے پوری سیریز میں کھیل کے تینوں شعبوں میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش آسانی سے 3-0 کی جیت میں کامیاب رہا۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ پاکستانی ٹیم کو اس طرح شکست ہوگی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے سسٹم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں صرف چھ ٹیمیں ہوتی ہیں اور ہمارے پاس 20 ہیں، ایسی صورتحال میں بہتر ٹیلنٹ کیسے سامنے آئے گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ میں سفارش کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی رہیں گی، پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہے گا۔ کپتان اظہر علی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نئے کپتان سے ایسی امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ ٹیم کو فوراً اُبھار دے گا۔
پاکستان رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا

TOPPOPULARRECENT