Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / شکیب الحسن ٹوئنٹی 20ورلڈکپ کے اہم ترین کھلاڑی

شکیب الحسن ٹوئنٹی 20ورلڈکپ کے اہم ترین کھلاڑی

ڈھاکہ۔16 اپریل( سیاست ڈاٹ کام)ٹوئنٹی 20ورلڈکپ میں بنگلہ دیشی ٹیم میزبان ہونے کے باوجود کچھ خاص کارکردگی تو نہ دکھاسکی لیکن دلچسپ بات ہے کہ اس کے آل راونڈر شکیب الحسن اعداد و شمار کے تحت ٹورنمنٹ کے اہم ترین کھلاڑی قرار دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اوسط کے اعتبار سے پلیئر آف دی ٹورنمنٹ اسٹار ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔حیران کن طور پر نی

ڈھاکہ۔16 اپریل( سیاست ڈاٹ کام)ٹوئنٹی 20ورلڈکپ میں بنگلہ دیشی ٹیم میزبان ہونے کے باوجود کچھ خاص کارکردگی تو نہ دکھاسکی لیکن دلچسپ بات ہے کہ اس کے آل راونڈر شکیب الحسن اعداد و شمار کے تحت ٹورنمنٹ کے اہم ترین کھلاڑی قرار دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اوسط کے اعتبار سے پلیئر آف دی ٹورنمنٹ اسٹار ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔حیران کن طور پر نیدرلینڈس کے تین پلیئرزٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ شکیب الحسن نے ٹوئنٹی 20ورلڈکپ کے سات میچز میں129.2 کے اسٹرائیک ریٹ سے 185رنز اسکور کیے ساتھ ہی انہوں نے آٹھ وکٹ بھی حاصل کیں۔

دوسری جانب سے کوہلی نے بیٹنگ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میچ میں 319 رنز 129.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے۔ اس فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر نیدر لینڈ کے ٹوم کوپر اور اسٹیفن مائیبرا موجود ہیں۔ اس کے بعد پانچویں سے دسویں نمبر تک جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، روی چندر ایشون،روہت شرما، ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری، نیدرلینڈس کے احسن ملک اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کے نام شامل ہیں۔ پاکستان کے احمد شہزاد 18ویں، عمر اکمل 27، شاہد آفریدی28، عمر گل 75 اور ذوالفقار بابر 96 ویں نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT