Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / شکیب الحسن پر عائد پابندی برخاست کرنے کا فیصلہ

شکیب الحسن پر عائد پابندی برخاست کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ارباب مجاز نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر عائد 6 ماہ کی پابندی 15 ستمبر کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن نے ڈھاکہ میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب مجاز نے غور کیا ہے کہ شکیب الحسن کے بر

ڈھاکہ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ارباب مجاز نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر عائد 6 ماہ کی پابندی 15 ستمبر کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن نے ڈھاکہ میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب مجاز نے غور کیا ہے کہ شکیب الحسن کے برتاؤ میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے اور ہم ان کے برتاؤ سے مطمئن ہیں لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب کرکٹر کو اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے تو ان پر عائد پابندی 15 ستمبر کو برخاست کردی جائے گی۔ پابندی کے ختم ہونے کے بعد اب شکیب الحسن ایشین گیمس ، زمبابوے سیریز ، گھریلو لیگ کیلئے دستیاب رہیں گے۔

جوالہ ۔ اَشونی جوڑی ورلڈ چمپین شپ سے باہر
کوپن ہیگن ۔27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرفہرست جوڑی جوالا گٹہ۔ اشونی پونپّا کو یہاں کھیلی جارہی ورلڈ بیاڈمنٹن چمپین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ ہندوستانی جوڑی کو ٹورنمنٹ میں پانچویں مقام پر فائز چینی جوڑی کوئنگ ٹائنگ اور یونلی ژوہو کے خلاف راست گیمس میں 21-16 ، 21-8 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ 31 منٹوں طویل اس مقابلے کے مشاہدہ کے لئے یہاں سوپر ایرینا میدان پر 9,200 شائقین موجود تھے۔ مقابلے کے آغاز سے ہی چینی جوڑی نے غلبہ بنانا شروع کیا تھا اور ایک موقع پر 15-7 کی سبقت حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی جوڑی کو جدوجہد پر مجبور کردیا۔

TOPPOPULARRECENT