Thursday , January 17 2019

شکیب الحسن کو چھوڑنے کے بعد ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

ڈھاکہ۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوگیا جب انھیں ڈھاکہ کے قریبی علاقے میں چھوڑ کر واپس جا رہا تھا اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ ام احمد ششری کو ایک کمرشل کی ریکارڈنگ کے لئے بازار ٹاؤن کے قریب رائل ٹیولپ سی ریزورٹ میں چھوڑ کر واپس ڈھاکہ جارہا تھا اور راستے میں حادثے کا شکار ہوا۔شکیب الحسن نے اس موقع پر کہا کہ  حادثے کی خبر سن کر دھکا لگا ہے۔ ہیلی کاپٹر واپسی میں ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر اینانی کے ساحل کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہ عالم کے نام سے ہوئی جو ڈھاکہ کا رہائشی تھا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں پائلٹ ونگ کمانڈر ریٹائرڈ شفیق الاسلام بھی شامل ہیں۔شکیب الحسن نے صحافیوں کو کہا کہ میں ٹھیک ہوں لیکن ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر سن کر صدمے میں ہوں جبکہ میں اس حادثے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت میں شوٹنگ میں مصروف تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT