Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / شکیب ایم سی سی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی

شکیب ایم سی سی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی

میلبورن۔14اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے۔ایم سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مئی میں سالانہ جنرل اجلاس میں منظوری کے بعد سابق انگلش کپتان مائیک بریئرلی کی جگہ مائیک گیٹنگ نئے چیئرمین کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔بنگلہ دیشی ٹیم کے سب سے بڑے اسٹار تصور کیے جانے والے شکیب الحسن اپنی شاندار کارکردگی کے سبب ایم سی سی کی کرکٹ کمیٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس، ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر این بشپ اور سری لنکائی آف اسپنر اور موجودہ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر کمار دھرماسینا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔مائیک گیٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے اور مجھے خوشی ہے کہ کمیٹی میں چار نئے چہروں کو بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT