Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / شکیرا اور سانتانا کا فائنل میں مظاہرہ

شکیرا اور سانتانا کا فائنل میں مظاہرہ

ریوڈی جنیرو۔3جولائی( سیاست ڈاٹ کام )پاپ اسٹار شکیرا ریوڈی جنیرو میں 13جولائی کو کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کے خطابی مقابلہ سے قبل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔ جس میں گیٹار کارلوس سانٹانا اور رائپر وائسلپ جین بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ شکیرا متواتر تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں جیسا کہ 2014ء انہوں نے لالا گیت کے دریعہ ورلڈ کپ کو ایک نغمہ دیا ہے ۔ سانٹانا اور وائسلپ فٹبال ورلڈ کپ کا نغمہ ’’ ڈریوم جیٹو ‘‘پر اپنے فن کا مظاہرہ میراکانا اسٹیڈیم میں کریں گے ۔ ان کے علاوہ 2014ء فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں کئی اور مظاہرے بھی کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT