Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / شکیرہ نے فٹبال ورلڈ کپ کا نیا گیت ریکارڈ کیا

شکیرہ نے فٹبال ورلڈ کپ کا نیا گیت ریکارڈ کیا

لندن 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کولمبیا کی پاپ اسٹار شکیرہ نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے اس بار بھی ترانہ ریکارڈ کیا ہے ۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں ہوئے ورلڈ کپ کیلئے ان کا گیت ’’ واکا ‘ واکا ‘‘ بہت مشہور ہوا تھا اور اس بار انہوں نے ’’ لا ‘ لا ‘ لا ‘‘ کے ساتھ نیا ترانہ ریکارڈ کیا ہے ۔ شکیرہ اسپین کے ڈیفینڈر گیرارڈ پک کی محبوبہ ہیں۔ اس بار ور

لندن 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کولمبیا کی پاپ اسٹار شکیرہ نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے اس بار بھی ترانہ ریکارڈ کیا ہے ۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں ہوئے ورلڈ کپ کیلئے ان کا گیت ’’ واکا ‘ واکا ‘‘ بہت مشہور ہوا تھا اور اس بار انہوں نے ’’ لا ‘ لا ‘ لا ‘‘ کے ساتھ نیا ترانہ ریکارڈ کیا ہے ۔ شکیرہ اسپین کے ڈیفینڈر گیرارڈ پک کی محبوبہ ہیں۔ اس بار ورلڈ کپ برازیل میں ہونے والا ہے ۔

شکیرہ نے کہا کہ یہ برازیل کے مزاج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا گیت ہے ۔ جو گیت ہیں وہ خود انہوں نے تیار کئے ہیں اور وہ ایک ترانہ ریکارڈ بھی کرواچکی ہیں۔ اس گیت میں شکیرہ کے فرزند میلان بھی دکھائی دینگے ۔ شکیرہ نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ اس کا آڈیو اور میلان کا ویڈیو ایک ساتھ منظر عام پر آئے ۔ شکیرہ پانچ سال کے بعد اپنا نیا البم ریلیز کرنے جا رہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ ایک اور مشہور سنگر ریہنا کے ساتھ اس میں کام کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریہنا بہت بہترین اور خوش مزاج سنگر ہیں۔ وہ تکبر اور اسٹار نخروں سے پاک ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT