Sunday , June 24 2018
Home / خواتین کا صفحہ / شک… بُری عادت

شک… بُری عادت

شک کرنا ایک بُری عادت ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ زیادہ تر خواتین اسی عادت میں مبتلا پائی جاتی ہیں۔ ان کا یہ رویہ بے شمار مسائل کا باعث بنتا ہے اور اس کے نتیجہ میں گھر کا چین و سکون بھی تباہ ہوجاتا ہے۔

آج کی عورت ہر حوالہ سے پہلے سے زیادہ باشعور ہوچکی ہے، لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ شک کرنے کی عادت سے وہ چھٹکارا نہیں پاسکی یا اس نے ایسا کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ حالانکہ اسے یہ شعور ہونا چاہئے کہ ’’شک ‘‘اس کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ شوہر پر بغیر کسی معقول وجہ کے شک کرنے سے گھر میں تلخی اور ہمہ وقت لڑائی جھگڑے کے باعث کھنچاؤ کا ایک ماحول بن جاتا ہے۔ تناؤ بھری اس فضاء سے میاں بیوی ہی نہیں بلکہ گھر کے دوسرے افراد خصوصاً بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ کو چاہئے کہ جس طرح زندگی کے دوسرے معاملات میں وسیع القلبی اور وسیع النظری کا مظاہرہ کرتی ہیں، اسی طرح اپنے شوہر پر بھی اعتماد رکھیں۔ اندیشوں اور وسوسوں کو دِل میں نہ آنے دیں، زندگی پُرسکون گزرے گی۔

TOPPOPULARRECENT