Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / شگوفہ کا گولڈن جوبلی سال ، سالنامہ کی اشاعت

شگوفہ کا گولڈن جوبلی سال ، سالنامہ کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : زندہ دلان حیدرآباد کے ترجمان رسالے ماہنامہ شگوفہ کا خصوصی سالنامہ 2018 زیر ادارت ڈاکٹر سید مصطفی کمال شائع ہوچکا ہے ۔ یاد رہے کہ شگوفہ کا یہ گولڈن جوبلی سال ہے اور اس یادگار طلائی عہد میں قدم رکھنے کے بعد سالنامہ سے قبل دو خصوصی شمارے سوونیر اور عباس متقی نمبر شائع ہوچکے ہیں ۔ پچاسویں سال میں شایع ہونے والی ظریفانہ سوغات میں ملک کے تقریبا تمام اہم اور نمائندہ طنز و مزاح نگاروں کی تخلیقات شامل ہیں ۔ نثری مضامین لکھنے والوں میں قابل ذکر نصرت ظہیر ، فیاض احمد فیضی ، ڈاکٹر یونس بٹ ، ڈاکٹر معین قریشی ، ڈاکٹر حلیمہ فردوس ، اسد رضا ، ڈاکٹر عباس متقی ، مختار ٹونکی ، ڈاکٹر صفدر ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی ، ڈاکٹر اسد اللہ ، رؤف خوشتر ، شکیل اعجاز ، منظور وقار ، سید عارف مصطفی ، سعید خاں زیدی ، علی الدین صدیقی ، غلام احمد نورانی اور سلیم حسرت شامل ہیں ۔ شعری حصے میں مصطفی علی بیگ ، مختار یوسفی ، ڈاکٹر محبوب راہی ، نشتر امروہوی ، شاہد عدیلی ، مسرور شاہجہاں پوری ، فرید سحر ، چچاپالموری ، کرشن پرویز ، ظہیر قدسی ، اقبال شانہ ، کوثر صدیقی ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، ڈاکٹر ہادی منزہ ، ڈاکٹر قمر الزماں ، یاور علی محور اور توحید الحق کی منظوم تخلیقات شائع کی گئی ہیں ۔ 114 صفحات پر مشتمل ہمہ رنگی سرورق سے مزین یہ رسالہ صرف 30 روپئے میں ہدی بک ڈپو پرانی حویلی ، یوسف بک اسٹال چادر گھاٹ اور اے ون بک اسٹال فرسٹ لانسر سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انٹرنیٹ پر shugoofa.com مطالعہ کے لیے دستیاب ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT