Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / شہاب الدین کو قتل کیس میں عمر قید

شہاب الدین کو قتل کیس میں عمر قید

سیوان، 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سابق آر جے ڈی ایم پی محمد شہاب الدین کو دو بھائیوں کے قتل کیس میں آج عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔ ایک ضلع عدالت نے گیارہ سال قدیم کیس میں انہیں سزائے عمرقید سنائی ۔ یہ قتل بہار کے ضلع سیوان میں ہوا تھا ۔ اڈیشنل ضلع جج اجئے کمار سریواستو نے شہاب الدین اور ان کے تین ساتھیوں راج کمار شاہ ‘ شیخ اسلم اور عارف حسین کو 2004ء کے قتل کیس میں یہ سزا سنائی ۔ اسی عدالت نے چہارشنبہ کو ان ملزمین کو مجرم قرار دیا تھا ۔ ان کے خلاف قتل ‘ اغوا اور ثبوت و شواہد کو مسخ کرنے کے الزامات عائد کئے تھے ۔ تمام ملزمین کو سزا کا آج اعلان ہوا۔ اس وقت عدالت میں شہاب الدین اور دیگر ملزمین بھی موجود تھے ۔ عدالت نے اس مقدمہ میں شہاب الدین پر 20 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ استغاثہ کے بموجب چندر شیکھر پرساد کے تین بیٹوں کو اُن کے گھر سے اغوا کرکے دو کو تیزاب ڈال کر قتل کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT