Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / شہاب الدین کی آر جے ڈی قومی عاملہ میں شمولیت

شہاب الدین کی آر جے ڈی قومی عاملہ میں شمولیت

پٹنہ 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل نے اپنے متنازعہ سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو پارٹی کی نئی قومی عاملہ میں شامل کرلیا ہے جس پر ایک سیاسی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔ اپوزیشن بی جے پی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر جے ڈی مجرمین کو پناہ دیتی ہے اور ان کی سرپرستی کرتی ہے ۔ پارٹی نے چیف منسٹر نتیش کمار سے بھی کہا کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں کیونکہ یہ ان کی حلیف جماعت کا معاملہ ہے اور شائد یہ تبدیلی چیف منسٹر کے معلنہ ایجنڈہ سشاسن سے میل نہ کھاتی ہو۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کل 77 رکنی قومی کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میںپانچ نائب صدور ‘ ایک سکریٹری جنرل ‘ چار جنرل سکریٹریز ‘ ایک خازن ‘ نو سکریٹریز اور 56 ارکان عاملہ شامل تھے ۔ ان میں سابق رکن پارلیمنٹ سیوان محمد شہاب الدین کا نام بھی شامل ہے ۔ 2 اپریل کو شہاب الدین کو پٹنہ ہائیکورٹ سے دو بھائیوں کے قتل کیس میں ضمانت حاصل ہوگئی تھی ۔ شہاب الدین پر قتل اور اغوا کے کئی مقدمات چل رہے ہیں۔ پارٹی نے شہاب الدین کی شمولیت کے فیصلے کی مدافعت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT