Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شہدائے فلسطین کو خراج ، مظلومین کیساتھ اظہاریگانگت

شہدائے فلسطین کو خراج ، مظلومین کیساتھ اظہاریگانگت

صدر انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کا اجلاس، صدر قاضی فلسطین کا خطاب

صدر انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کا اجلاس، صدر قاضی فلسطین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 مئی (پریس نوٹ) انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کے زیراہتمام نئی دہلی میں شہدائے فلسطین کی حب الوطنی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مظلومین فلسطین سے اظہاریگانگت کیلئے ملک کے عظیم قائدین کا ایک اجتماع زیرصدارت جناب رحمن خان سابق مرکزی وزیر سینئر رکن پارلیمنٹ منعقد ہوا جس میں سیاسی قائدین نے سراہتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہیکہ ہم ان ظالموں کے خلاف سینہ سپر ہوکر مظلومین کی تائید کا اعلان کریں۔ این اے سی بی اے فلسطینیوں کا تاریخی دن ہے جس کو یوم سیاہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر محمود العباس صدر قاضی و صدر فلسطین نے پرجوش لہجہ میں کہاکہ فلسطین انصاف اور امن چاہتا ہے لیکن ان کے حقوق کو پامال کرکے ان کی شناخت کو مٹایا جارہا ہے۔ 1948ء سے آج تک فلسطینیوں کا خون ناحق بہایا گیا۔ ساری دنیا میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے جن میں اقوام متحدہ اور 56 عرب ممالک ہیں صرف مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کو ستانے اور ان پر ظلم و بربریت کے واقعات ہوتا دیکھ کر ان کو ذہنی سکون ملتا ہے۔ فلسطین کے مسئلہ کو زندہ رکھنا ایک عالمی سازش ہے۔ ماضی میں بھی ہندوستان نے اپنی دوستی کا حق بٹھایا ہے۔ آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو، آنجہانی اندرا گاندھی نے اپنے دورحکومت عرب دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ آج عرب دنیا مظلوم فلسطینیوں کے حقوق بحال کرنے کی بات کرتی ہے لیکن یہ صرف رسمی ہے ہر شخص ناپنے سیاسی آقاؤں کی جوتیاں سیدھی کرنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT