Tuesday , December 11 2018

شہد جلد کو شاداب بنائے

شہد جہاں مختلف امراض میں معاون ہے وہیں شہد جلد کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے میں بھی اہمیت کا حامل ہے۔ لیکن خواتین شہد کوخوبصورتی میں اضافے کیلئے کس طرح استعمال کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ جلد کو فوری جگمگاہٹ اور شادابی دنیا چاہتے ہیں تو آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچہ شہد ملا کر اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگائیں یہ ماسک حیرت انگیز نتائج کاحامل ہے۔ چہر پر شہد کا لیپ کرنے سے جھریوں کاخاتمہ ہوجاتا ہے۔ آدھاچمچہ شہد تھوڑے سے گرم پانی میں ملاکر چہرے پر مل لیں تھوڑی دیر بعد چہرہ دھولیں۔ چہرے کی جلد کو تروتازہ بنانے کیلئے بہترین ہے۔ ایک چمچہ خالص شہد میں ڈیڑھ چمچہ لیموں کا عرق ملا کر چہرے پر بیس منٹ کیلئے لگائیں پھر پانی سے دھو لیں اس سے جلد چمکنے لگے گی یہ ماسک ہر طرح کی جلد کیلئے بہترین ہے۔ شہد میں بالائی ملا کر رات کو سوتے وقت لگائیں کچھ دیر بعدہلکا سا مساج کرکے اتارلیں اس سے نہ صرف رنگت جائے گی بلکہ داغوں اور دانوں میں بھی فرق پڑجائے گا۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT