Saturday , December 15 2018

شہد کی مکھیوں کا وینس ولیمس اور کمیکو ڈیٹ پر حملہ

نیویارک ۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سا ل کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن میں ٹینس کھلاڑی کو نہ صرف حریف کھلاڑی بلکہ شہد کی مکھیوں سے نمٹنے کا چیلنج بھی درپیش رہا۔ایونٹ کے افتتاحی دن امریکی اسٹار وینس ولیمس کا مقابلہ جاپان کی کمیکو ڈیٹ سے تھا۔ اس دوران شہد کی مکھیوں نے باری باری دونوں کھلاڑیوں پر حملہ کیا۔ وینس تو زیادہ متاثر نہیں ہوئی ، مکھیوں نے شاید جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہم وطن کھلاڑی کو بخش دیا لیکن کمیکو ان کا خاص نشانہ بنیں۔ انہیں معاونت کیلیے موجود بال بوائز نے بچایا اور ان کے جسم پر تولیہ لپیٹ دیا۔ مکھیاں بھی شاید زیادہ سنجیدہ نہیں تھیں ، وہ تھوڑی دیر کے بعد واپس لوٹ گئیں۔

TOPPOPULARRECENT